موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے آفر متعارف کرو ادی گئی

لاہور(پی این آئی)سوزوکی جی ایس 150کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موٹرسائیکلز میں سے ایک ہے۔

کلاسک ڈیزائن کی حامل یہ موٹرسائیکل ایک طاقتور 4سٹروک، سنگل سلنڈر، ایئر کولڈ اینڈ او ایچ سی انجن کے ساتھ آتی ہے، جس کی طاقت پانچ سپیڈ گیئر سسٹم کے ذریعے ٹائرز تک منتقل ہوتی ہے۔ موٹرسائیکل سی ڈی آئی، الیکٹرک اور کک سٹارٹ سسٹم کی حامل ہے۔ اس وقت سوزوکی جی ایس 150کی قیمت 3لاکھ 82ہزار روپے ہے۔ پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی ملکیتی آؤٹ لیٹس کے ذریعے یہ بائیک آسان اقساط پر بھی آفر کرتی ہے۔ دو سالہ اقساط پلان میں صارف کو ساڑھے 95ہزار روپے پیشگی ادا کرنے ہوں گے جبکہ باقی رقم 11ہزار 940روپے ماہانہ قسط کی صورت میں دو سال میں ادا کرنی ہو گی۔

ڈیڑھ سالہ پلان میں صارف کو گاڑی کی 50فیصد قیمت (1لاکھ 91ہزار روپے) پیشگی ادا کرنی ہو گی۔ اس کے بعد 17ماہ کے لیے ماہانہ 10ہزار 700روپے اور 18ویں مہینے 9ہزار 100روپے قسط ادا کرنی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close