اسلام آباد(پی این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق پیر کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمت 53 سینٹ یا 0.7 فیصد کم ہوئی۔ پیر کو برینٹ کروڈ کی نئی قیمت میں 76.28 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 57 سینٹ یا 0.6 فیصد کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 72.95 ڈالر پر آگئی۔
جمعہ کو دونوں معاہدوں میں 3 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جو نومبر کے بعد سب سے بڑی کمی تھی۔ چین میں ڈیزل کی کھپت میں کمی تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں