سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)اوپن مارکیٹ میں کاروباری کے آخری روز سعودی ریال اور اماراتی درہم میں کمی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریا ل 7 پیسے سستا ہو نے کے بعد 74.20 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ اماراتی درہم 4 پیسے کمی کے بعد 75.82 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔ دوسری جانب جاپانی کرنسی ’ ین ‘ میں ایک پیسی کمی ہوئی اور 1.86 روپے پر بند ہوا جبکہ برطانوی پاونڈ میں آج 2.36 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی اور 354.12 روپے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز 356 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ 500 سعودی ریال اوپن مارکیٹ میں تقریباً 37ہزار 100 روپے کے برابر ہوں گے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جس کے باعث سعودی ریال کی پاکستانی روپے میں قدر صارفین کی توجہ کا مرکز رہتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close