کراچی(پی این آئی)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 جولائی کو ختم ہوئے ہفتے میں 5.63 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 جولائی تک 14.39 ارب ڈالر رہے۔اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.5 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.10 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.87 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.28 ارب ڈالر رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں