کراچی(پی این آئی)عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 1200روپے مہنگا ہو گیا،سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔دس گرام سونے کے نرخ میں 1029روپے کا اضافہ ہوا جس سے دس گرام سونے کے نرخ دو لاکھ 17 ہزار 335 روپے پر پہنچ گئے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 27 ڈالر فی اونس ہوا، جس سے سونے کی فی او نس قیمت 2415 ڈالر ہو گئی۔چاندی کی قیمت میں بھی 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں