خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

نیویارک(پی این آئی)خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔۔۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 78اعشاریہ 86ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی اے خام تیل کی قیمت 75ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت دو ڈالر 12 سینٹس ہوگئی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی چین کی معیشت میں سست روی کے خدشات پر ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close