اسلام آباد(پی این آئی)پیٹرولیم مصنوعات میںنمایاں کمی متوقع، نئی قیمت فی لیٹر کیا ہو گی؟وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔زنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے تخمینے کے مطابق یکم اگست 2024 سے لاگو ہونے سے پیٹرول کی
قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 11.50 روپے سستا ہوسکتا ہے۔مزید برآں، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی بالترتیب 6.10 روپے فی لیٹر اور 5.50 روپے فی لیٹر کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔ ایندھن کی متوقع کم قیمتیں بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ ہوگی۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی اوسط قیمت $89.50 سے کم ہوکر $87.50 فی بیرل ہوگئی ہے، جب کہ ڈیزل $96.93 سے گھٹ کر $94 فی بیرل ہوگئی ہے۔مزید برآں، پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر درآمدی پریمیم میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 269.60 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں