بجلی پھر مہنگی ہونے کا امکان

کراچی (پی این آئی)کراچی والوں کے لیے مہنگی بجلی کے دام پھر بڑھانے کی تیاریاں کرلی گئیں، شہر قائد کے لیے بجلی کی قیمت فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا نے اس حوالے سے سماعت مکمل کرکے فیصؒہ محفوظ کرلیا ہے۔

کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرا رکھی ہے، اضافہ مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا۔درخواست کے مطابق مئی کے لیے 2 روپے 53 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے جبکہ ماہ جون میں ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 92 پیسے اضافہ مانگا گیا ہے۔نیپرا اتھارٹی نے چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں کے الیکٹرک کی درخواست پر آج سماعت کی۔دوران سماعت نمائندہ جماعت اسلامی نے کہا کہ نیپرا کےالیکٹرک کے ساتھ مل کر پارٹی بنا ہوا ہے، جو 54 ارب روپے صارفین کو واپس ملنا تھے اس کا کیا ہوا؟

چئیرمین نیپرا نے کہا کہ نیپرا میں چیئرمین کی اتھارٹی تمام ممبرز کے ساتھ مل کر ہوتی ہے، ہمارے تمام فیصلے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جاتے تھے، نیپرا چیئرمین اور ممبران مل کر تمام فیصلے کرتے ہیں۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے نمائندہ نے کہا کہ مئی اور جون میں کراچی میں بہت گرمی پڑی تھی، مئی جون میں کراچی شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کا راج رہا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا یہ فیصلہ کوئی عقلمندانہ نہیں ہوگا، بجلی کے بل لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیں گے۔

چئریمین نیپرا نے کہا کہ حکومت نے بنیادی ٹیرف میں 8 روپے 28 پیسے اضافہ تجویز کیا ہے، نیپرا اتھارٹی نے بنیادی ٹیرف میں کم اضافہ تجویز کیا، ہم نے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 5 روپے 84 پیسے تجویز کیا، پھر جب کائبور ریٹ گرا تو اس کو 5 روپے 72پیسے کیا گیا۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا ہے اس کو بھی دیکھنا پڑتا ہے، نیپرا اتھارٹی نے 260 ارب روپے کا صارفین پر ٹیرف کی صورت میں بوجھ کم کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close