اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 344 روپے کم ہوکر تقریباً ایک لاکھ 98 ہزار ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 2390 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں