تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

پشاور(پی این آئی) تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ۔۔۔خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔ ترجمان پاکستان آئل فیلڈ کے مطابق ٹل بلاک میں رزگیر ون کنویں سے تیل و گیس کا ذخیرہ ملا ہے، کنویں سے یومیہ 250 بیرل خام تیل اور 20 ملین میٹرسٹینڈرڈ کیوبک گیس حاصل ہو گی۔ کنویں کی کھدائی اس سال جنوری میں شروع کی گئی تھی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تیل و گیس کا کنواں پی او ایل، او جی ڈی سی اور پی پی ایل کی مشترکہ ملکیت ہے، پاکستان آئل فیلڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر دریافت سے متعلق آگاہ کر دیا۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل اٹک میں بھی تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا تھا جس سے یومیہ 714 بیرل خام تیل اور 10 ملین کیوبک فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں