پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان ہے؟

کراچی(پی این آئی)یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر کتنی کمی کا امکان ہے ؟ اس حوالے سے حکومتی اور صنعتی ذرائع نے “دی نیوز” کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے یکم اگست 2024 سے اگلے15دن تک پیٹرول کی قیمت میں 5.50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 11.06 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.84 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.07 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

پی او ایل کی قیمتوں میں اس ریلیف کی وجہ ڈیزل پر کویت پیٹرولیم کمپنی (کے پی سی) کی جانب سے پریمیم میں 1.50 ڈالر فی بیرل کمی اور دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں یعنی امریکہ اور چین کی جانب سے پی او ایل مصنوعات کی کم مانگ کو قرار دیا جا رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں