کراچی(پی این آئی)ڈالر کی قیمت میں اضافہ۔۔۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہواہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 736 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے ۔کاروبار شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 78 ہزار 29 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 736 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 765 پوائنٹس تک پہنچ گیاہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں