جعلی سیمنٹ فروخت کیےجانےکاانکشاف

لاہور (پی این آئی)شہرمیں جعلی سیمنٹ فروخت کرنے والے سرگرم ہوگئے، لاہور کےعلاقہ سندر میں تاجرالیاس مجید کو جعلی سیمنٹ کی چار سو بوریاں فروخت کردیں۔ سیمنٹ جعلی ہونے کا انکشاف ہوا تو سیمنٹ لانے والا عملہ ٹرک چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سندرکےعلاقےمیں تاجرالیاس مجیدنےسیمنٹ کی 400 بوریاں منگوائیں ، کوالٹی کنٹرول انجینئرکے چیک کرنےپر سیمنٹ جعلی ہونے کا انکشاف ہوا، سیمنٹ لانے والوں نے پہلے جعلسازی سے انکارکیا اور پھر سیمنٹ والاٹرک چھوڑکربھاگ گئے۔جعلی سیمنٹ فروخت کرنیوالوں کیخلاف تھانہ سندرمیں درخواست جمع کروادی گئی، جعلی سیمنٹ فروخت کرنیوالوں کی جانب سے الیاس مجید کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close