ہنڈا نے سٹی 1.2پر محدود مدت کے لیے پرکشش آفر کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) ہنڈا پاکستان نے سٹی 1.2پر محدود مدت کے لیے پرکشش آفر کا اعلان کر دیا۔

ہنڈا سٹی 1.2میں 1.2لیٹر آئی۔وی ٹی ای سی انجن دیا گیا ہے۔ اس گاڑی میں ٹچ سکرین ڈسپلے اور سمارٹ فون کنیکٹویٹی جیسے فیچرز مہیا کیے گئے ہیں۔ اس گاڑی میں دیئے گئے سیفٹی فیچرز میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس) ، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (ای بی ڈی) اور ملٹی پل ایئربیگز وغیرہ شامل ہیں۔ہنڈا پاکستان اپنی کامیابی کے 30سال مکمل ہونے پر سٹی 1.2خریدنے والوں کو محض 30ہزار روپے میں گاڑی کا انٹیریئر ہائی گریڈ کرانے کی آفر دے رہی ہے۔ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور صرف ہنڈا سٹی 1.2ایم ٹی اور ہنڈا سٹی 1.2سی وی ٹی کے لیے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close