اسلام آباد (پی این آئی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 19 جولائی کو ختم ہوئے ہفتے میں 36.81 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔اس کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 جولائی تک 14 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 39.65 کروڑ ڈالر کم ہوکر 9.02 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.84 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.30 ارب ڈالر رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں