اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 2 ہزار 300 روپےکمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2300 روپےکمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 972 روپےکم ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی فی اونس قیمت 43 ڈالرکم ہوکر 2 ہزار 377 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں