سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

لاہور (پی این آئی) سونے کی قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کے اضافے سے 2413 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 2300روپے بڑھ کر 252800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1972روپے بڑھ کر 216735 روپے کی سطح پر آگئی۔سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2920روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2503.42روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر بھی مہنگا ہو گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 3 پیسے کی کمی سے 278روپے 37پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 10 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کی کمی سے 279 روپے 75 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں