اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں حالیہ مہنگائی کی لہر نے شہریوں کی قوت خرید پر گہرا اثر ڈالا ہے اور حالات کو دیکھتے ہوئے کار ساز کمپنیاں شہریوں کو آسان اقساط پر گاڑی حاصل کرنے کی سہولت دینے پر اتر آئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اب خبر آئی ہے کہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ’گگو‘ نے اپنی ہیچ بیک منی الیکٹرک کار ’جیجی‘ (GiGi)کی قسطوں پر فروخت کا اعلان کیا ہے۔ چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے یہ معیاری الیکٹرک کار خریدنے کا سنہری موقع ہے۔ گگو موٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہچ بیک ’جیجی‘(GiGi) منی الیکٹرک کار کسٹمرز کے لیے آسان اقساط میں دستیاب ہوگی۔ کمپنی کی جانب سے پیش کردہ آفر کے مطابق، قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کے لیے 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کرنا ضروری ہے۔
جیجی ہیچ بیک الیکٹرک کار کی بقیہ ادائیگی 12 آسان اقساط میں کی جاسکتی ہے جبکہ اس گاڑی کی ماہانہ قسط ایک لاکھ 62 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گگو موٹرز نے رواں برس مئی میں جیجی ہیچ بیک منی الیکٹرک کار کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی کے ایک ذمے دار کے مطابق جیجی ای وی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ اس گاڑی کی پرانی قیمت ساڑھے 46 لاکھ روپے تھی۔ اس طرح اس گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے کی نمایاں کمی کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں