بجلی کے 60 روپے یونٹ پر دکان نہیں چل سکتی، ن لیگی وزیر کا اعتراف

کراچی(پی این آئی)بجلی کے 60 روپے یونٹ پر دکان نہیں چل سکتی، ن لیگی وزیر کا اعتراف…وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہے 60 روپے کے یونٹ پر دکان نہیں چل سکتی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ خسارے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، اس وقت ملک میں مشکل ترین حالات ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالا واقعے پر افسوس کا اظہار کرسکتا ہوں، حکومت لوگوں کی تکلیف کے ازالے کے لیے کام کر رہی ہے۔علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ جتنی دیر ہم بیٹھیں ہیں محدود وسائل میں جو کر سکے کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close