سعودی ریال سستا ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکے پہلے روز سعودی ریال 73.60 روپے پر خریدا اور 74.40روپے پر بیچا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں آج 10 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد ریال73.60روپے پر خریدا جاتا رہا جبکہ گزشتہ روز ریال 73.70روپے پر ہی بند ہوا ۔ 500 سعودی ریال اوپن مارکیٹ میں تقریباً 36,800 روپے کے برابر ہوں گے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جس کے باعث سعودی ریال کی پاکستانی روپے میں قدر صارفین کی توجہ کا مرکز رہتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں