لاہور(پی این آئی) مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج پھر مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کےگوشت کی قیمت میں31روپے فی کلو اضافہ ہو گیا، برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 626 روپے فی کلو مقررہو گیا جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 416 روپے فی کلومقرر ہے،زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ 432روپے فی کلو ہے۔دوسری جانب فارمی انڈے ایک روپے فی درجن مہنگے ہو گئے،فارمی انڈوں کی 259روپے فی درجن قیمت مقررہے،انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7650روپے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں