معیشت کے میدان سے بری خبر، ملکی زر مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے

کراچی (پی این آئی) ایک ہفتےکے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کےسرکاری ذخائر گزشتہ ہفتہ کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی سے 9 ارب 42 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 جولائی کو 14 ارب 70 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 27 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close