پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 684 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار 839 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔بازار میں آج 47 کروڑ شیئرز کے سودے 25 ارب روپے میں طےہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 126 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 854 ارب روپے ہے۔اس سے قبل اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز دیکھ گیا اور کاروبار کے آغاز میں ہی انڈیکس 371 پوائنٹس اضافے سے 81 ہزار 527 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close