نئی دہلی (پی این آئی )امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی نیچے گرتے ہوئے تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بھارتی کرنسی اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے یعنی ایک ڈالر اب 83.62 بھارتی روپے کے برابر ہوگیا ہے۔ آج جب شیئر مارکیٹ کا کاروبار بند ہوا تو امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی کو دھچکا لگا اور یہ گراوٹ کا شکار ہو کر تاریخ کی کم ترین سطح پر آیا۔منگل کو جب بھارتی سٹاک مارکیٹ کا اختتام ہوا تو ایک ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی کی قدر 83.62 روپے تھی جو کہ مودی سرکار کی تیسری حکومت میں کافی کم ہے۔
شیئرز مارکیٹ میں صبح روپیہ 4 پیسے گراوٹ کے ساتھ کھلا اور پھر 11 پیسے گراوٹ کے ساتھ بند ہوا تاہم فاریکس ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ شیئر بازار میں مثبت رجحان ہے، جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔انٹر بینک فارن کرنسی مارکیٹ میں بھارتی روپیہ 83.53 پر کھلا اور 83.62 پر بند ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے 11 پیسے کی گراوٹ کو ظاہر کرتا ہے، ڈالر کے مقابلے روپیہ 83.51 پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق مثبت امریکی ڈالر اور بڑھتی گھریلو مہنگائی کے سبب روپے کی قدر میں گراوٹ آئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں