2 سالوں میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا انکشاف

لاہور (پی این آئی) 2 سالوں میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 68 روپے تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد 2 سالوں میں بجلی مہنگی ہونے کے حوالے سے تشویشناک انکشاف ہوا ہے۔ 2 سالوں میں بجلی کے یونٹ کی قیمت میں 68 روپے تک اضافہ ہو جانے کا دعوٰی کیا گیا ہے، دعوٰی کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں 17 روپے میں ملنے والے بجلی کے یونٹ کی قیمت 2 سالوں میں 400 فیصد اضافے سے 85 روپے تک پہنچ گئی۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں بجلی کا یونٹ 17 روپے تھا آج 85 روپے سے تجاوز کرچکا، بجلی کا یونٹ 100 روپے اور ڈالر 350 روپے تک جائے گا، ڈالر مصنوعی طور پر 275 روپے پر ہے، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے۔

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق آئی پی پیز کے ساتھ کیپسٹی پیمنٹ کے معاہدے نے معاشی بحران پیدا کردیا، جس کے باعث پاکستان خطے میں مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والا ملک بن گیا، حکومت کی نا اہلی، ناقص منصوبہ بندی اور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close