گندم کی فی من قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں گندم کی فی من قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں دیسی گندم کی قیمتیں بڑھنے کی بجائے 15 جولائی کو کم ہو گئیں، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال سے پہلے فلور ملز مالکان کو 3400 روپے فی 40 کلو گرام کے ریٹ پر بھی دیسی گندم شمالی اور وسطی پنجاب میں دستیاب نہ تھی۔15جولائی کو اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ 31سو روپے فی چالیس کلو گرام تک نیچے آ گئے ہیں جس کا فائدہ پورے پنجاب کے کروڑوں عوام کو پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close