تیل قیمتوں میں مزید اضافہ

نیویارک(پی این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ اور امریکا میں غیر یقینی صورتحال کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قمیتوں میں اضافہ ہوا۔پیر کو برینٹ کروڈ کی قیمت 15 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے بعد 85.18 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 20 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے بعد 82.41 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برینٹ کروڈ کے نرخوں میں 4 ہفتوں کے اضافے کے بعد 1.7 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں میں 1.1 فیصد کی کمی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close