سولرپینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی ، 50ہزار والی سولر پلیٹ اب کتنے روپے میں دستیاب ہے؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوگئی۔

جو سولرپلیٹ 50، 60 ہزار میں ملتی تھی اب وہ 20، 21 ہزار میں مل رہی ہے ،سولر پینلز کا ریٹ 100 فیصد سے بھی نیچے گرگیا ہے۔مارکیٹ میں اس وقت چائنہ کی سولر پلیٹس فروخت ہورہی ہیں ، جن میں بھی اے بی سی گریڈ ہیں،سب سے اچھی سولر پلیٹ کا ریٹ 21 ہزار ہے جو ماضی میں 50 ہزار سے زائد میں فروخت ہوتی رہی ہے۔اگر آپ نے دن کے وقت سولر پر 4 پنکھے اور 4 لائٹس چلانی ہیں تو اس پر سولر پلیٹس کاخرچہ 50 سے 60 ہزار روپے آتا ہے ، اس سےپہلے یہی سولر پلیٹس ایک لاکھ 25 ہزار میں دستیاب تھیں۔مارکیٹ میں سب سے زیادہ کسٹمر وہ آتا ہے جو چاہتا ہے کہ دن میں اے سی چل جائے ، دن میں اے سی چلانے کیلئے کم از کم خرچہ 2 لاکھ روپے کا ہے ، اس کیلئے 6 سولر پلیٹس کی ضرورت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close