عوام کو بڑا جھٹکا، تندور مالکان نے روٹی پھر مہنگی کردی

ملتان(پی این آئی)ملتان میں تندور مالکان کی جانب سے روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا، شہریوں کو سرکاری ریٹ پر روٹی کا حصول مشکل ہو گیا۔

شہریوں کے لیے دو وقت کی روٹی جیب پر بھاری پڑنے لگی ہےسرکاری ریٹ 13 روہے جبکہ مارکیٹ میں 20 روپے سے کم قیمت پر روٹی میسر ہی نہیں ہے،ملز بند ہو یا کھلی ہوں پریشان عوام کو ہی ہونا ہڑتا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں تو روٹی مہنگی مل رہی ہے حکومت نے تو عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اب میں 20 روپے کی ایک روٹی لیکر جا رہا ہوں،روٹی کی قیمت میں اضافہ پر دکاندار مہنگائی کا رونا روتے دیکھائی دیتے ہیں ۔ دوکانداروں کا کہنا تھا کہ بھائی آٹے کی ملز بند ہوئی، مارکیٹ سے ہمیں آٹا 500 روپے تک مہنگا ملنے لگا اب ہم کیسے 13 روپے کی روٹی بیچیں،کاغز مہنگا ہے، لکڑی مہنگی ہے، ملازمین کے خرچے، بجلی کے بلز ریٹ کم نہیں ہو سکتا۔ شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئیے ٹھوس اقدامات کئیے جائیں تاکہ سستی روٹی میسر ہو سکے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں