ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی ،وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7.12روپے تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن پاور ڈویژن نے جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں ماہانہ 200یونٹ تک والے گھریلو صارفین 3ماہ کیلئے اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48روپے 84پیسے تک پہنچ گیا،ماہانہ 201سے 300یونٹ تک کا ٹیرف 7.12روپے اضافے سے 34.26روپے ہو گیا،ماہانہ 301سے 400یونٹ کا ٹیرف 7.02روپے اضافے سے 39.15روپے ہو گیا، ماہانہ 401سے 500یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے 41.36روپے ہو گیا، اسی طرح ماہانہ 501سے 600یونٹ کاٹیرف 6.12روپے اضافے سے 42.78روپے ہو گیا،ماہانہ 601سے 700یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے 43.92روپے کا ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں