سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کے بعد انورٹر اور بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) صدر کراچی سولر پینلز ایسوسی ایشن محمد اذہان کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کی فی واٹ قیمت کم ہو کر 35 روپے ہوگئی۔ محمد اذہان نے کہا کہ لیتھیم بیٹری کی قیمت بھی عالمی سطح پر ایک ماہ میں 10 فیصد کم ہوئی۔

 

 

صدر کراچی سولر پینلز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ انورٹر پر کوئی ٹیکس نہیں لگا، اس کی قیمت میں بھی 10 فیصد کمی آئی ہے۔دوسری جانب پنجاب میں عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی 14 اگست سے شروع ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم آزادی سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں