سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کر دی، فی بوری قیمت کیا ہونی چاہئے؟ بڑا مطالبہ

لاہور(پی این آئی)آٹا ملز مالکان کے بعد سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی وِد ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

لاہور چیمبر میں اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ آج کے بعد کوئی سیمنٹ ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا۔عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکس ہدف بڑھاکر تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے کاروبار کے مواقع کم کر دیئے گئے، جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا، لوگ اتنا زیادہ ٹیکس چوری کی طرف جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت 500 روپے ہونی چاہئے تھی جو 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے، ایسوسی ایشن کے پاس ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close