چنگان ایلسوین کا ’بلیک ایڈیشن‘ پاکستان میں متعارف کرا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کی معروف گاڑی چنگان ایلسوین سیڈان کے بلیک ایڈیشن نے مارکیٹ میں دھوم مچا دی ہے جو کہ خصوصی طور پر ٹاپ ویرینٹ ’ 1.5 ڈی سی ٹی لومیئر ‘ کیلئے لانچ کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چنگان ایلسوین کے بلیک ایڈیشن میں خصوصی پور پر کچھ نئے فیچرز بھی شامل کیئے گئے ہیں جو کہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔چنگان درحقیقت ایلسوین کو تین مختلف ویرینٹس میں مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرتاہے جس میں 1.5 ڈی سی ٹی لومیئر ٹاپ ویرینٹ ہے جس میں بلیک ایڈیشن متعارف کروایا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ 1.5 ڈی سی ٹی کمفرٹ اور 1.3 ایم /ٹی ماڈلز شامل ہیں ۔


نیا بلیک ایڈیشن لومیئر کے لیے ایک منفرد سیاہ تھیم والا ڈیزائن پیش کرتا ہے۔ بلیک ایڈیشن کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

سیاہ رنگ کے سائیڈ مررز

سیاہ رنگ کے دلکش الائے وہیلز

سیاہ رنگ کی آرام دہ لیدر سیٹس

سیاہ رنگ کی چھت

سیاہ رنگ کے دروازوں کے ہینڈلز

سیاہ رنگ کے انٹریئر رمز

لومیئر کے بلیک ایڈیشن میں باقی تمام فیچرز کو برقرار رکھا گیاہے جن میں الیکٹر سن روف، سٹارٹ سٹاپ ٹیکنالوجی، کروز کنٹرول، خود کار سائیڈ مررز، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم شامل ہیں ۔بلیک ایڈیشن کی قیمت 45 لاکھ 74 ہزار روپے ہے جو معیاری لومئیر ماڈل کے مقابلے میں 25 ہزار روپے زیادہ ہے جو 45 لاکھ 49ہزار روپے ہے۔ بلیک ایڈیشن کی بکنگ 10 لاکھ روپے کی ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close