مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

کراچی(پی این آئی)مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ۔۔۔حالیہ بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار کے سبب ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر اٹھ رہی ہے۔ متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔ کراچی میں آئندہ دنوں میں چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت اس وقت 480روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے،

تاہم آئندہ چند دنوں میں اس کی فی کلوگرام قیمت میں 100سے 150روپے اضافے کا امکان ہے۔ اسی طرح انڈوں کی فی درجن قیمت میں بھی 50سے 70روپے اضافہ متوقع ہے۔ اس وقت کراچی میں انڈے 240روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close