پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع

کراچی(پی این آئی)پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع۔۔۔ 16جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7.67 اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3.72 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ اہل وطن اس بار بھی 16جولائی 2024 سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن سے پیٹرول کی قیمت میں 7.67 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.72روپے فی لیٹر اضافے کو برداشت کریں گے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 273.28روپے اور ڈیزل کی قیمت 281.17 روپے فی لیٹر اگلے پندرہ دن تک مقرر کی جا سکتی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) میں 0.92 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184.25 روپے اور ایل ڈی او کی قیمت 166.65 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2024 کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close