اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوگیا،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں میں مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کا اضافہ ہوگیا، مہنگائی کی مجموعی شرح 23.33 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ ہوا، خشک دودھ 390 گرام کی قیمت میں 56 روپے تک اضافہ ہوا، دال چنا فی کلو 11 روپے تک مہنگی ہوئی، تازہ دودھ کی فی کلو قیمت 2 روپے سے زیادہ بڑھ گئی، دال مونگ اور دال مسور کی فی کلو قیمت میں 4 روپے تک اضافہ ہوا، دہی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 10 پیسے کا اضافہ ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں