سونے کی قیمت میں بڑااضافہ

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت میں بڑااضافہ۔۔۔۔بین الاقوامی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں کو پرَ لگ گئے، ایک ہی دن میں 2200روپے کا اضافہ ہو گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2404 ڈالر کی سطح پر آگئی۔سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2200 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2,49,000 روپے ہوگئی۔جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1886روپے بڑھ کر 213477 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close