فلور ملز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، آٹے کی قلت کا خدشہ

لاہور(پی این آئی)فلور ملز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، آٹے کی قلت کا خدشہ۔۔۔ملک کے مختلف شہروں میں فلور ملز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فلور ملز بند ہونے سے ضلع بھر میں آٹے کی سپلائی بندہے،بہاولپور، بہاولنگر، جہلم ،کمالیہ اور سرگودھا میں بھی فلور ملز بند ہیں، ضلعی انتظامیہ سرگودھا کا کہنا ہےکہ شہرمیں آٹے کی سپلائی بحال رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔کوئٹہ کے رہنما فلور ملز کا کہناتھا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے فیصلے کو واپس لئے جانے تک احتجاج جاری رہے گا

۔پشاورمیں بھی آٹا ملز ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال جاری ہے،ملزآج دوسرے روز بھی بندہے،سینئر وائس چیئرمین آٹا ملز ایسوسی ایشن پشاور ڈویژن شہزاد قریشی کا کہناتھا کہ آٹا ملز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال رہے گی،آٹے اور گندم پر ٹیکسز میں اضافے کے باعث کرشنگ روک رکھی ہے،پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کی جائے،پنجاب حکومت چیک پوسٹوں کو ختم کرے تاکہ گندم کی ترسیل ہو سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں