چین میں پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافے کا اعلان

بیجنگ(پی این آئی)چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کے باعث جمعہ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 110 یوآن (تقریبا 15.42 ڈالر) اور 105 یوآن فی ٹن اضافہ کیا جائے گا۔چین میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں