موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بُری خبر، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا

لاہور(پی این آئی) یونائیٹڈ کمپنی کی موٹرسائیکلز اپنی کم قیمت اور کفایت شعاری کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں ہنڈا، یاماہا اور سوزوکی جیسی بڑی کمپنیوں کی موجودگی کے باوجود یونائیٹڈ کی موٹرسائیکلز کافی تعداد میں فروخت ہو تی ہیں۔ یونائیٹڈ کمپنی 70سی سی سے 125سی سی تک متعدد بائیکس بنا رہی ہے۔

مہنگائی کے پیش نظر یونائیٹڈ موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس وقت یونائیٹڈ 70سی سی (ایس ٹی ڈی) کی قیمت 1لاکھ 9ہزار 500روپے، یونائیٹڈ 100سی سی (سٹینڈرڈ) کی قیمت 1لاکھ 17ہزار روپے اور یونائیٹڈ 125سی سی (یوروII) کی قیمت 1لاکھ 64ہزار500روپے ہے۔اسی طرح یونائیٹڈ 125سی سی (سیلف سٹارٹ، الائے رم) کی قیمت 2لاکھ 35ہزار روپے، یونائیٹڈ ریوولٹ کی قیمت 2لاکھ 60ہزار روپے، یونائیٹڈ بلٹ کی قیمت 2لاکھ 95ہزار روپے، یونائیٹڈ سمارٹ سکوٹر کی قیمت 2لاکھ 58ہزار روپے اور یونائیٹڈ شارپ سکوٹر کی قیمت 3لاکھ 33ہزار روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں