ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر،زرمبادلہ ذخائر میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی(پی این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 جولائی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 64 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 1.56 کروڑ ڈالر اضافے سے 9 ارب 40 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.61 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 23 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 5 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 7 کروڑ 17 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close