اسلام آباد (پی این آئی) آٹے کے بعد چاول کی فروخت پر بھی ایڈوانس اور ود ہولڈنگ ٹیکس لگادیا گیا۔
ڈسٹری بیوٹر یا ڈیلرز سے ٹیکس کی وصولی مینوفیکچرر اور کمرشل امپورٹر کریں گے، 0.1 فیصد ٹیکس ڈسٹری بیوٹر اور ڈیلرز سے وصول کیا جائے گا،نان فائلر کی صورت میں ایڈوانس ٹیکس دو فیصد وصول کیا جائے گا۔ٹیکس خریدار سے فروخت شدہ پروڈکٹ کی رقم کے علاوہ وصول کیا جائیگا۔ٹیکس کی رقم انکم ٹیکس فائلرکی ریٹرن فائل میں جمع کروائی جائے گی۔ٹیکس خریدارسے فروخت شدہ پروڈکٹ کی رقم کے علاوہ وصول کیا جائیگا، ٹیکس رقم انکم ٹیکس فائلرکی ریٹرن فائل میں جمع کروائی جائے گی۔دفعہ 236 ایچ کے تحت ایڈوانس ٹیکس اعشاریہ 5 فیصد جمع کرانا ہوگا۔ نان فائلرایڈوانس ٹیکس کی صورت میں 2.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں