حکومت نے بجلی بم گرا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانےکی منظوری دے دی۔

 

 

 

کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت میں 8.04 روپے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔جولائی سے کمرشل صارفین کے فی یونٹ کی قیمت 77 روپے 15 پیسے تک پہنچ جائے گی۔ زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا، جس کے بعد جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک ہو جائے گا۔ہ جنرل سروسز کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف61 روپے 3 پیسے ہو جائے گا۔

 

 

بلک صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی جس کے بعد جولائی سے بلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائے گا۔صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے نیپرا کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close