اسلام آباد (پی این آئی) اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی، ڈالر بھی مہنگا ہو گیا، رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کی مندی کا شکار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 830 پوائنٹس کمی کے ساتھ 79 ہزار 841 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 80 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 9دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر بھی مہنگا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ ارب 77 کروڑ 15 لاکھ 54 ہزار 247 روپے مالیت کے 23 کروڑ 9 لاکھ 11 ہزار 148 شیئرز کا لین دین ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں