مسلسل کمی کے بعد سونا آج مزید کتنا مہنگا ہوگیا؟ فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی

کراچی (پی این آئی)صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا،سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2372 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close