سونے کی قیمت میں آج مزید کمی ہوگئی ،فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

کراچی(پی این آئی)پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔منگل کو فی تولہ سونا 100 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔10 گرام سونا بھی 86 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 362 ڈالر ہو گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔اسٹاک مارکیٹ 81 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر کے برقرار نہ رکھ سکی اور 521 پوائنٹس کی تیزی اختتام پر 106 پوائنٹس تک محدود ہوگئی۔اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 80672 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close