امریکی ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ

کراچی(پی این آئی) امریکی ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ۔۔۔۔انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز ہی میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 838 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 80 ہزار 566 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close