تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع کنر کنواں نمبر11سے خام تیل کی پیداوار بڑھا دی گئی، کنر کنواں نمبر11سے یومیہ 960 بیرل تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے سے ملکی امپورٹ بل میں 3 کروڑ 19لاکھ ڈالر کی کمی ہوگی۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی ضلع کرک میں واقع نشپا کنواں نمبر 4 سے بھی خام تیل کی پیداواربڑھا دی گئی ہے، نشپا کنواں نمبر 4 سے اضافی 330 بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کا بتانا ہے کہ نشپا کنواں نمبر 4 سے اضافی77 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس بھی حاصل کی جا رہی ہے جب کہ گیس کی اضافی پیداوار کو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close