گزشتہ 3 ماہ میں حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

اسلام آباد(پی این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے تین ماہ میں نگران حکومت کے آخری تین ماہ کے مقابلے قرض میں 113 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری دستاویزات میں بتایا گیا کہ مارچ سے مئی 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ 3 ہزار 11 ارب روپے بڑھا، جبکہ نگران دور کے آخری تین ماہ میں وفاقی حکومت کا قرضہ ایک ہزار 416 ارب روپے بڑھا تھا۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضوں میں یہ اضافہ دسمبر 2023 سے فروری 2024 کے دوران ہوا، جبکہ مئی 2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ بڑھ کر 67 ہزار 816 ارب روپے ہوگیا۔دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ فروری 2024 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 64 ہزار 806 ارب روپے اور نومبر 2023 میں 63 ہزار 390 ارب روپے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close