تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے بری خبر ،سیمنٹ کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) سیمنٹ کی بوری 207 روپےاضافے کے بعد 1 ہزار 5 سو روپے ہو گئی ہے ۔

وفاقی بجٹ میں فی کلو سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 3 روپے سے بڑھاکر 4 روپے کر دی گئی تھی جس کے بعد 50 کلو بوری کی قیمت میں 207 روپے تک اضافہ کردیا گیا، سیمنٹ کی بوری کی نئی قیمت 1500 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ لاہور اور پشاور میں دیگر شہروں کے مقابلے میں سیمنٹ کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری 207 روپے تک مہنگی ہوئی، پشاور 177، بنوں 163، کوئٹہ اور سرگودھا 160، اور ملتان میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 155 روپے کا اضافہ کیا گیا۔کراچی اورلاہور میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا، اسلام آباد 151، گوجرانوالہ 147،فیصل آباد 140،سیالکوٹ 130،حیدر آباد 120 اور راولپنڈی میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 107 روپے کا اضافہ کیا گیا۔اس کے علاوہ خضدار میں سیمنٹ کی بوری 23 روپے تک مہنگی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close